You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
احادیث رسول میں مناقب امام حسین رضی اللہ عنہ کے جلوے
از:عطاء الرحمن نوری مبلغ سنی دعوت اسلامی،مالیگائوں
اہل بیت کی محبت جان ایمان ہے ،کلمہ پڑھنے والے تمام مسلمانوں کا اس پر اتفاق ہے ۔اللہ تعالی خود اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی تاکید فرمارہا ہے کہ وہ مسلمانوں کو اہل بیت سے محبت کی تعلیم فرمائیں ۔فرمان الٰہی ہے: اے محبوب آپ فرمادیں کہ میںہدایت اورتبلیغ کے بدلے کچھ اجرت وغیرہ نہیں مانگتا سوائے اہل قرابت کی محبت کے۔(قرآن کریم)اللہ تعالی کے حکم فرمانے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو اہل بیت کی محبت ان کی تعطیم و توقیر اور ان کی پیروی کی تاکیدفرمائی۔اس ضمن میں چند احادیث ملاحظہ فرمائیں۔(۱) حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حسن اورحسین جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔ (ترمذی)(۲) حضرت ابواسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا یہ دونوں (حسن اورحسین) میرے بیٹے اورمیری بیٹی کے بیٹے ہیں۔ اے اللہ ! میںان سے محبت کرتاہوں تو بھی ان سے محبت فرما ورجوان سے محبت کرے ان سے بھی محبت فرما۔(ترمذی)(۳)کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے اہل بیت میںسے آپ کی نظروں میںکون سب سے پیارا ہے؟آپ نے فرمایا :حسن اورحسین۔ اورآپ اکثر حضرت فاطمہ سے فرماتے میرے پاس میرے بیٹوں کو لائو توجب وہ انہیں لاتیں آپ انہیں سونگھتے اوراپنے سینے سے لگالیتے۔(ترمذی ) (۴)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے حسن اورحسین سے محبت کی گویا اس نے مجھ سے محبت کی اورجس نے ان دونوں سے نفرت کی یاعداوت رکھا تو گویااس نے مجھ سے نفرت وعداوت رکھا۔(ابن ماجہ )(۵)جوان دونوں (حسن حسین ) سے محبت کرتاہے گویا مجھ سے محبت رکھتاہے اورجو مجھ سے محبت رکھتا ہے گویا اللہ سے محبت رکھتاہے اورجو اللہ سے محبت کرے تو اللہ اسے جنت میں داخل فرمائے گا اورجوان سے عداوت رکھتاہے گویا مجھ سے عداوت رکھتا ہے اورجومجھ سے عداوت کرے وہ اللہ سے عداوت رکھتا ہے اوراللہ اسے جہنم میں ڈالے گا۔(۶)حضرت زید ابن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی ، حضرت فاطمہ اورامام حسن وحسین سے فرمایا میںان سے صلح رکھوں گا جو تم سے صلح رکھے گا اورمیں ان سے لڑوں گا جو تم سے لڑے گا(ابن ماجہ)(۷) حضرت یعلی بن مرہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حسین مجھ سے ہے اورمیںحسین سے ہوں۔ اللہ ان سے محبت فرماتاہے جو حسین سے محبت کرتے ہیں۔ حسین میرے فرزندوں میں سے ایک ہے۔(ترمذی)(۸) بیشک حسن اورحسین یہ دونوں دنیا میں میرے دوپھول ہیں۔(ترمذی )(۹)حسین مجھ سے ہے اورمیں حسین سے ہوں اللہ اس سے محبت فرماتا ہے جوحسین سے محبت رکھتاہے۔(ابن ماجہ )(۱۰)حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ حسن سینہ سے سر تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالکل مشابہ تھے اورحسین سینہ سے نیچے تک حضور سے بالکل مشابہ تھے۔(ترمذی)(۱۱)حضرت عمران بن سلیمان سے مروی ہے وہ کہتے ہیں کہ حسن اورحسین یہ دونوں نام اہل جنت کے نام ہیں اوریہ دونوں نام زمانہ جاہلیت میں (یعنی اسلام سے پہلے) عرب میں کسی اورنے نہ رکھاتھا۔
مذکورہ حدیثوں سے متعدد باتیں معلوم ہوئیں ۔مثلاً(۱)امام حسین اہل بیت سے ہیں (۲)حضور نے انھیں اپنا بیٹا قرار دیا (۳)جنتی جوانوں کا سردار فرمایا(۴)ان کی محبت کو اپنی محبت قرار دیا اور ان سے بغض و عناد کو اللہ و رسول سے بغض و عناد قرار دیا(۵)جو ان سے صلح رکھتا ہو ان سے صلح کا اعلان فرمایا اور جو ان سے لڑائی کرے ان سے لڑائی کا اعلان فرمایا(۶)انھیں اپنا پھول قرار دیا (۷)حضور انھیں چومتے اور سینے سے لگاتے تھے(۸)یہ حضور کے حد درجہ مشابہ تھے ۔مندرجہ بالاحدیثوں سے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شخصیت اور ان کی رفعت شان آفتاب نصف النہار کی طرح عیاںہے ۔ جو ان سے الفت و محبت کرنے والوں کے لیے کافی ہے۔
عطا ء الرحمن نوری(ایم اے، جرنلسٹ) مالیگائوں،ضلع ناسک ۔۴۲۳۲۰۳،مہاراشٹر(انڈیا) موبائل نمبر:9270969026
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.