You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
ہندوستان میں نقش قدم رسول اقدس ﷺ کا فیضان:
عہد بہ عہد
خانقاہِ نقشبندیہ کی سرپرستی میں ۲۸؍جنوری کو بڑی مکہ مسجد میں زیارت نقش قدم رسول ﷺ
غلام مصطفی رضوی، نوری مشن مالیگاؤں
**********************************
ہندوستان کی سرزمین بڑی بابرکت ہے کہ یہاں رسول کریم ﷺ سے منسوب عظیم آثار وتبرکات پہنچے۔
جن کی سندیں بھی بڑی جید ہیں۔ انھیں میں نقش قدم رسول ﷺ بھی ہے، جو خانقاہِ نقش بندیہ بالا پور میں محفوظ ہے اور اس کی زیارت بھی کروائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ضروری کوائف درج کیے جاتے ہیں۔
خانقاہ بالا پور کے جدِ اعلیٰ؛ حضرت امام سید شاہ ظہیرالدین اولیٰ حسنی الحسینی قادری نقشبندی ۸۵۰ھ/۱۴۴۶ء میں ہندوستان تشریف لائے۔
آپ خانقاہِ نقش بندیہ امن آباد پنجاب کے بانی ہیں؛اور حسنی حسینی سادات گھرانے کے چشم وچراغ۔ سلسلۂ نسب ۲۴؍واسطوں سے آقائے کونین مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہے۔
آپ نقش قدم مبارک سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نیز دیگر تبرکات وآثاراپنے ساتھ لائے جو مشائخِ کرام سے متواترآپ تک پہنچے۔
قلمی مخطوطات کا عظیم ذخیرہ بھی خانقاہِ نقش بندیہ کی زینت بنا۔ ان کے بعد یہ تمام آثار فرزندِ اکبر حضرت سید شاہ موسیٰ حسنی الحسینی نقشبندی (سجادۂ اول خانقاہ نقش بندیہ ۱۵۸۰ئ) کو عطا ہوئے؛ پھرحضرت سیدشاہ علاؤالدین حسنی الحسینی نقشبندی قادری (سجادۂ دوم۱۶۹۴ئ) اور ان کے بعدحضرت سید شاہ عنایت اللہ حسنی الحسینی نقشبندی قادری مجددی (م ۱۱۱۷ھ/۱۷۰۵ئ) کو عطا ہوئے جو خانقاہ نقش بندیہ بالا پور ضلع اکولہ مہاراشٹر کے بانی ہیں-
موصوف امن آباد پنجاب (موجودہ پاکستان) سے ہجرت کر کے بالا پورآئے۔ اپنے ساتھ جملہ تبرکات، علمی وقلمی آثار لائے اور خانقاہ نقش بندیہ بالاپورمیں انھیں محفوظ کیا۔
خانقاہِ نقش بندیہ بالا پور:
خانقاہ کے سجادگان کی فہرست اس طرح ہے، جن کی نگرانی میں تبرکات بالخصوص نقش قدم رسول صلی اللہ علیہ وسلم عہد بہ عہد فیض رسانی کا باعث ہوا۔ اور اسی کے ساتھ سلسلۂ نقش بندیہ مجددیہ کی اشاعت بھی ہوئی۔
حضرت سید شاہ محب اللہ حسنی الحسینی قادری نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۷۰۵ء تا۱۷۲۸ئ)
حضرت سید شاہ ظہیرالدین مثنیٰ حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۷۲۸ء تا۱۷۵۲ئ)
حضرت سید شاہ معصوم اولیٰ حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۷۵۲ء تا۱۷۸۴ئ)
حضرت سید شاہ محمدکلیم اللہ حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۷۸۴ء تا۱۸۰۷ئ)
حضرت سید شاہ محمدمجاہدالدین حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۸۰۷ء تا۱۸۱۹ئ)
حضرت سید شاہخلیل اللہ حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۸۱۹ء تا۱۸۳۵ئ)
حضرت سید شاہ محمدمعصوم مثنیٰ حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۸۳۵ء تا۱۸۸۰ئ)
حضرت مفتی القرنین سید شاہ منتجب الدین حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۸۸۰ء تا۱۹۲۷ئ)
حضرت مولاناسید شاہ امام الاسلام بہشتی حسنی الحسینی نقشبندی مجددی (دورِ سجادگی ۱۹۲۷ء تا۱۹۶۰ئ)
حضرت سید شاہ آل محی الدین حسنی الحسینی نقشبندی قادری مجددی (دورِ سجادگی ۱۹۶۰ء تا۱۹۹۷ئ)-علیہم الرحمۃوالرضوان-آپ کی اولاد امجاد میں موجودہ سجادگان حضرت سید شاہ اظہارالاسلام طالبؔ میاں نقش بندی صاحب اور حضرت سید شاہ ظہیرالاسلام ذکیؔ میاں نقش بندی صاحب ہیں۔ انھیں کی نگرانی میں نقش قدم رسول صلی اللہ علیہ وسلم ودیگر تبرکاتِ مبارکہ کی زیارت کا اہتمام بہ صداحترام ہوتا ہے۔ نیز تمام اثاثۂ خانقاہ نقش بندیہ بالاپورانھیں کی تولیت میں ہے۔
مذکورہ تمام مشائخ کرام سلسلۂ نقش بندیہ نے نہایت ادب واحترام اور محبت وعقیدت کے ساتھ تبرکات کی زیارت کا سلسلہ اپنے اپنے عہد میںجاری رکھا اور ان سے حصول فیض کی ترغیب دیتے رہے، انھیں تبرکات کا فیض تھا کہ خانقاہِ نقش بندیہ آزادی سے قبل کی تحریکاتِ اہانتِ رسالت مآب کے فتنوں سے محفوظ رہی، اور عشق رسول کریم ﷺ کی اشاعت میں یہ خانقاہ کوشاں رہی۔ اور آج بھی اس خانقاہ سے پیغام عشق رسالت مآب ﷺ کی ترسیل ہورہی ہے جس کی دعوت گزری صدی میں امام اہل سنت امام احمد رضا محدث بریلوی(م۱۳۴۰ھ/۱۹۲۱ئ) نے دی۔
اہل سنت ومسلک اعلیٰ حضرت کے فروغ کی خاطر موجودہ سجادگانِ خانقاہِ نقش بندیہ نے بالا پور کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی زیارتِ نقش قدم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اہتمام شروع کیا۔ جس کے فیوض وبرکات سے ایک زمانہ فائدہ اُٹھا رہا ہے اور ایمان کوتازگی وپختگی مل رہی ہے۔انھیں کی نگرانی میں جامعہ نقش بندیہ اور ’’کتب خانہ‘‘(لائبریری) بھی بالا پور میں قائم ہے۔ جامعہ سے علم دین کی اشاعت ہورہی ہے۔ جب کہ کتب خانہ عالمی شہرت یافتہ ہے؛ جہاں مخطوطات، قلمی آثار، نادر ونایاب کتب کے نسخے موجود ہیں۔ اس ضمن میں حضرت ذکی میاں نے راقم کو بتایا کہ کئی ایسی کتب بھی موجود ہیں جو ہندوستان میں ۱۹؍ویں صدی کے آغاز میں توحید کی آڑ میں فرقہ بندی کا ابتدائی نقش ایمان سوز کتاب ’’تقویت الایمان‘‘ کے جواب میں لکھی گئیں۔کتب خانہ کے ڈائرکٹر (مہتمم) مشہورعلمی وادبی شخصیت حضرت سید شاہ ظہورالاسلام طلحہؔ نقش بندی صاحب ہیں۔
مالیگاؤں میں نقش قدم رسول ﷺ: ۵؍سال قبل حاجی محمد عرفان آمدانی رضوی نے سجادگانِ گرامی قدر کی خدمت میںعرض کیا کہ مالیگاؤں میں نقش قدم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کا اہتمام اگر آپ کرادیں تو اہلِ شہر پر بڑا کرم ہوگا۔ عرض مقبول ہوئی۔ اس طرح ہر سال سعادتوں کا یہ سلسلہ جشن میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سنی جمعیۃالعلماء وینگ سنی میمن کمیٹی کی جانب سے سجادگانِ خانقاہ نقش بندیہ کی نگرانی وسرپرستی میں دراز ہے۔ اِمسال بھی ۲۸؍جنوری بروز بدھ بعد نمازِ عشا بڑی مکہ مسجد میں زیارتِ نقش قدم رسول ﷺکروائی جائے گی۔ جس میں سجادگانِ خانقاہِ نقش بندیہ خصوصیت سے تشریف لارہے ہیں۔ اس موقع پر علما و نعت خواں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ محبت و عقیدت پیش کریں گے۔حضرت سید شاہ ظہیرالاسلام ذکیؔ میاں نقش بندی کا ناصحانہ خطاب بھی ہوگا۔ جس میں تشریف لا کر فیضانِ نقش قدم رسول ﷺ سے ایمان کو جِلا بخشیں۔ اسی طرح فیضانِ خواجہ تاشانِ نقش بندیت سے مالا مال ہوں۔اس بزم میں سلام باقیام اور شجرۂ قادریہ ونقش بندیہ کا بھی اہتمام ہوگا۔جمیع عاشقانِ مصطفی سے شرکت کی گزارش ہے؛ نیز مساجدِ اہلِ سُنت کے ائمہ کرام بدھ کو عصر ومغرب میں اس ضمن میں اعلان بھی فرما دیں تاکہ بڑی تعداد میں اہلِ محبت زیارت کر سکیں۔
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberLorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged. It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberIt is a long established fact that a reader will be distracted by the readable content of a page when looking at its layout. The point of using Lorem Ipsum is that it has a more-or-less normal
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThere are many variations of passages of Lorem Ipsum available, but the majority have suffered alteration in some form, by injected humour, or randomised words which don't look even slightly believable. If you are going to use a passage of Lorem Ipsum, you need to be sure there isn't anything embarrassing hidden in the middle of text.
John Doe
Posted at 15:32h, 06 DecemberThe standard chunk of Lorem Ipsum used since the 1500s is reproduced below for those interested. Sections 1.10.32 and 1.10.33 from "de Finibus Bonorum et Malorum" by Cicero are also reproduced in their exact original form, accompanied by English versions from the 1914 translation by H. Rackham.