You have been logged off, please login again.
You will be logged off automatically after due to inactivity.
Book | > Qadianion ka Musalman Sy Kya Talluq قادیانیوں کا مسلمانوں سے کیا تعلق |
Description | |
یہ بات مسلم ہے کہ ہر انسان فطری طور پر ایک ذات واحدہ لاشریک کو اپنا معبود حقیقی ماننے کی جانب مائل ہوتا ہے ، ابلیس لعین نے جب انسانی میلان طبعی کو اس طرف مائل پایا تو اس نے" توحیدی " ابحاث کے ذریعے سے "عقیدۂ توحید" میں شکوک وشبہات پیدا کرکے لوگوں کو گمراہی میں مبتلا کر دیا ، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ کہیں تو لوگوں نے حق سبحانہ و تعالی کے شریک ٹھہرا لیے اور کہیں اس کے لیے بیٹے بیٹیاں ٹھہرا لیں، اور بعضوں نے تو اتنی شدت اختیار کر لی کہ اہل ایمان تک کو مشرک قرار دے دیا۔ جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ توحید کو ماننے کی جانب انسان بالطبع مائل ہے تو کلمہ توحید کا ایک جز اقرار رسالت بھی ہے ، تو یہاں بھی ابلیس لعین نے "عقیدۂ رسالت" میں مختلف ابحاث کے ذریعے سے لوگوں کو گمراہی میں مبتلا کر دیا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہیں تو محافظت توحید کے نام پر شان رسالت کے منکر ہوے اور اپنے جیسا بشر قرار دیا اور کہیں تو سرے سے اقرار رسالت کے منکر ہوۓ اور ان سے بڑھ کر کچھ "جھوٹے مدعیان نبوت " ہوے ۔ اسی گرو کے بارے میں خاتم النبیین مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :"میری امت میں تیس دجال ہوں گے، ان سے ہر ایک گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں "خاتم النبیین" ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں"۔ (سنن ابی داؤد) =========================== جمعیت اشاعت اہلسنت کے مفت سلسلہ نمبر 161 کا زیر نظر کتاب " قادیانیوں کا مسلمانوں سے کیا تعلق؟" انہی تیس جھوٹے دجالوں میں سے ایک دجال "مرزا غلام احمد قادیانی لعین" کے مکرو فریب کی نقاب کشائی کرتی ہے۔ ========================== کتاب ہذا کے مؤلف فاضل جلیل حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عطا اللہ نقشبندی دامت برکاتھم العالیہ نے کتاب کہ باب اول میں جہاں رسالت کی اہمیت ، عقیدۂ ختم نبوت سے متعلق اہلسنت و جماعت کے دلائل عام فہم انداز میں بیان کیے ہیں وہاں لفظ "خاتَم " اور "خاتِم" کے لفظی فرق سے پیدا کۓگۓ من گھڑت معنی ، اور لغوی ابحاث کو جامع اور مدلل انداز میں بیان فرمایا، اور عامۃ المسلمین کے ذہنوں میں پیدا کۓ جانے والے شبہات کا رد فرمایا ۔ دوسرے باب سے فتنۂ قادیانیت تمہید سے شروع کرتے ہوۓ انگریزوں کی سازشوں اور مسلمانوں اور اسلام کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا ذکر فرمایا ، نیز اسی ضمن میں بائیس (22) جھوٹے مدعیان نبوت کا اجمالی ذکر ، بعد کے ابواب میں مرزا قادیانی لعین کی پیدائش ، تعلیم و تربیت، علماۓ اہلسنت کی مساعی جلیلہ ، عالم اسلام اور اسلامی ممالک میں جماعت قادیانی کی آئنی حیثیت ، جنگ آزادی میں مرزا اور اس کے خاندان کا کردار اور تحریک پاکستان میں گروہ قادیان کا کردار بیان کیا ہے اس کے علاوہ مختلف غیر مسلم این،جی،اوز اور حکومتوں کے اس پروپگینڈے کے جوابات ، کہ مسلمان قادیانیوں سے امتیازی سلوک کرتے ہیں کا مدلل جواب دیا ہے ۔ مزید برآں قیام پاکستان کے بعد مرزائی ذریت کی طرف سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا دیباچہ اور علماء اہلسنت کی ان کوششوں کا اجمالی احوال جو انہوں نے دین حق کی محافظت میں مرزا اور اس کی جماعت کے رد میں کی ہیں۔ غرض کے بظاہر تقریبا 100 صفحات پر پھیلی ہوئی یہ کتاب 150 سال سے زائد عرصہ پر محیط مرزا اور اس کی جماعت کی ریشہ دوانیوں کا حقائق نامہ ہے اور اس کی ہر سطر یہ بتاتی ہے کہ مرزا اور اس کی جماعت کا اسلام اور مسلمانوں سے کیا تعلق ہے؟ |
|
Author | Mufti Muhammad Ataullah Naeemi Ataullah Naeemi مفتی محمد عطاء اللہ نعیمی |
Language | Urduاردو |
Categories | > Beliefs - Aqaid عقائد > Khatm-e-Nubuwwat ختم نبوت > Qadyani Mazhab قادیانی مذہب |
Read | |
Download |
Book download has started.
|
Views | 9039 |
Downloads | 608 |