جب منافق تمہارے حضور حاضر ہوتے ہیں (ف۲) کہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتے ہیں کہ حضور بیشک یقیناً اللّٰہ کے رسول ہیں اور اللّٰہ جانتا ہے کہ تم اس کے رسول ہو اور اللّٰہ گواہی دیتا ہے کہ منافق ضرور جھوٹے ہیں (ف۳)
سورۃ المنافقون، آیۃ نمبر ۱
Hadith / حدیث پاک
رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ
رسولِ بے مثال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''بے شک اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، ضرورت سے زیادہ پانی کو روک لینا اور نرسانڈ کو جفتی سے روکنا سب سے بڑے کبیرہ گناہ ہیں۔''
(البحرالزّخاربمسند البزّار،مسند بریدہ بن حصیب، الحدیث:۴۴۳۷،ج۱۰،ص۳۱۴)