یا وہ جو تمہیں راہ دکھاتا ہےاندھیریوں میں (ف۱۱۲) خشکی اور تری کی (ف۱۱۳) اور وہ کہ ہوائیں بھیجتا ہے اپنی رحمت کے آگے خوشحبری سناتی (ف۱۱۴) کیا اللّٰہ کے ساتھ کوئی اور خدا ہے برتر ہے اللّٰہ ان کے شرک سے
سورۃ النمل، آیۃ نمبر ۶۳
Hadith / حدیث پاک
حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے ک
حضرتِ سیِّدُنا حُذَیفہ رضی اﷲتعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسول اکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اﷲتعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ارشاد فرماتے ہیں: '' لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَـتَّاتٌ یعنی چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔''
(صحیح البخاري، کتاب الآداب، باب مایکرہ من النمیمۃ، الحدیث ۶۰۵۶،ج۴، ص۱۱۵)