تو کیا انہوں نے زمین میں سفر نہ کیا کہ دیکھتے ان سے اگلوں کا (ف۲۲) کیسا انجام ہوا اللّٰہ نے ان پر تباہی ڈالی (ف۲۳) اور ان کافروں کے لئے بھی ویسی کتنی ہی ہیں(ف۲۴)
حضورِ نبئ پاک ، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے :''قرآنِ کریم کوپڑھتے اورسنتے رہواُس ذات کی قسم! جس کے قبضۂ قدرت ميں ميری جان ہے، يہ وطن سے دور اونٹوں سے بھی تیز لوگوں کے سينوں سے نکل جاتا ہے۔